Home / پاکستان / حکومت مخالف اتحاد نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا. مریم نواز

حکومت مخالف اتحاد نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا. مریم نواز

لاہور:7 دسمبر( ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد، پاکستان ڈیموکریٹک موومینٹ کا اہم اجلاس 8 دسمبر کو طلب کر لیا گیا. اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں سمیت بڑے فیصلے کئے جائیں گے. استعفے نہ دینے والے اراکین اسمبلی کا گھیراؤکیا جائے گا.
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نے ورکرز کنونشن سے خطاب میں پی ڈی ایم کی تحریک میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کے استعفوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز اپنی عزت کو پہچانیں۔ اگر ساری جماعتوں نے فیصلہ کیا تو منتخب نمائندوں سے درخواست ہے کہ کسی کے دبائو میں نہ آئیں او ر وفاداریاں بدلنے سے واضح انکار کر دیں ، اگر کسی نے مجبوری میں بھی دغا کیا تو عوام ان کے گھروں کا گھیرائو کریں گے۔

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں بڑے بڑے فیصلے کرنے جارہی ہے ، یہ خوشخبری بھی سنا دوں کہ پاکستان کے عوام جنگ جیت چکے ہیں اور 13دسمبر کو مینار پاکستان پر صرف فتح کا اعلان ہونا باقی ہے ، جعلی حکمران لاہور کے جلسے سے خوفزدہ ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ بتائیں کیا پورے پاکستان میں اس جعلی حکومت نے ایک بھی اسپتال بنایا ہے ،بڑے بڑے دعوے کرنے والے کو کیا کوئی پوچھے اور آئینہ دکھائے ،لاہور کے چلڈرن اسپتال میں 100 بچے فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے، شہباز شریف جو گرانٹ دیتے تھے وہ انہوں نے بند کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک اچانک دنیا سے چلے گئے،جس طرح نواز شریف کو ڈراتے تھے تو کہتے تھے یہ کردو وہ کردو ورنہ پانامہ آجائے گا،پانامہ پیپرز میں نواز شریف کا نام نہیں تھا،نواز شریف نے کہا پاکستان کی عوام نے مجھے اس کرسی پر بٹھایا ہے ۔میں اپنی عدلیہ کو کہتی ہوں کہ جب وہ کرسی پر ہوتے ہیں تو سلام کرتے ہیں جب کرسی چھوڑ کرجاتے ہیں تو کوئی سلام نہیں کرتا۔
سیٹھ وقار آج دنیا میں نہیں ہیں دنیا ان کو سنہری حروف سے یاد کرے گی،عوام کو ججز کے چہرے نظر آتے ہیں،دعا کرو ﷲ آئین اور قانون پر چلنے والے ججز کو سرخرو کرے،عدل و انصاف پر پاکستان میں فیصلے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی ضمانت کا کیس بھی لگنے والا ہے دعا ہے کہ ﷲ تعالیٰ دو سال سے بے گناہ قید حمزہ کو رہائی ملے ۔
مریم نواز نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دلچسپ انداز اپنایا ، مریم نواز نے ملتان جلسے میں لیکن بندہ ایماندار ہے ʼکے بعد لیکن بندہ تابعدار کی اصطلاح پیش کی جس سے شرکاء بھی محظوظ ہوتے رہے ۔ مریم نواز نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری ملتان کی تقریر یاد ہے جس میں میں نے لیکن بندہ ہے ایماندار ہے والی بات کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آج گروتھ منفی میں چلی گئی ہے کیونکہ بندہ بہت تابعدار ہے،وہ کہتا ہے میرے علاوہ ان کے پاس آپشن نہیں ہے کیونکہ بندہ تابعدار ہے، ہر چیز مہنگی ہوگئی،سارے درخت بنی گالا میں لگ گئے لیکن بندہ بہت تابعدار ہے،ایل این جی تاخیر سے درآمد کر کے آپ کا ایک سو بائیس ارب کا نقصان ہوا جو ٹیکس دیتے ہو لیکن بندہ بہت تابعدار ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے دور ترقی ہورہی تھی اب ترقی کا پہیہ رک گیا کیوں کے بندہ تابعدار ہے،کشمیر کا سودا ہوگیا کشمیر مودی کی جھولی میں جاگرا ،یہ کہتے ہیں مودی میرا فون نہیں اٹھاتا،آٹا ، چینی غائب ہوگئی لیکن کوئی نیب ، ایف آئی اے کی جے آئی ٹی نہ بنی،عمران خان کا نام آج سے کیوں نہ تابعدار رکھ دیا جائے،عمران خان ایماندار بھی ہیں اور تابعدار بھی۔
سوشل میڈیا کنونشن سے لندن سے خطا ب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشر یف نے کہا ہے کہ میرا قصور صرف یہ ہے کہ میں ووٹ کو عزت دو کی مشعل تھامے اپنی قوم کو حصول جمہوریت کی راہ پر لے کر چل نکلا ہوں ، آج میرے سامنے بیٹھا ہوا سوشل میڈیا کا ہر کارکن، ہر ورکر اور دنیا بھر میں ن لیگ کے سوشل میڈیا رضا کار مجھے سن رہے ہیں سب لوگ مجھے بہت عزیز ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کوہلی پر تنقید پر پاکستانی شائقین ناراض، شان نے اپنی رائے تبدیل کرلی

کوہلی پر تنقید پر پاکستانی شائقین ناراض، شان نے اپنی رائے تبدیل کرلی اگر کوئی …

Skip to toolbar