Home / شوبز / حکومت عید الفطر پر اسٹیج ڈرامے کرنے کی اجازت دے ‘ فنکاروں کا مطالبہ

حکومت عید الفطر پر اسٹیج ڈرامے کرنے کی اجازت دے ‘ فنکاروں کا مطالبہ

حکومت عید الفطر پر اسٹیج ڈرامے کرنے کی اجازت دے ‘ فنکاروں کا مطالبہ
احتیاطی تدابیر کو اپنایا جائے ،حکومت اجازت نہیں دیتی تو 20،20ہزار راشن الائونس دے
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)اسٹیج کے فنکاروں نے کہا ہے کہ حکومت عید الفطر پر اسٹیج ڈرامے کرنے کی اجازت دے اوراگر ایسا نہ کیا گیا تو بہت سے فنکار فاقوں مرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔اسٹیج سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے اپنے ویڈیو بیانات میں کئے گئے مطالبات میںکہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عید الفطر پر اسٹیج ڈرامہ پیش کرنے کی اجازت دیںتاکہ اس کی تیاریاں شروع کی جا سکیں ۔ انہوںنے کہا کہ عید الفطر پر ہونے والے اسٹیج ڈراموںسے ہی فنکار کچھ پیسے جمع کر تے جس سے ان کے گھروں کے معاملات چلتے ہیں ،حکومت سے درخواست ہے کہ حفاظتی تدابیر کے ساتھ اسٹیج ڈراموں کی اجازت دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اجازت نہیں دے سکتی تو اسٹیج پر کام کرنے والے تمام مستحق فنکاروں اور ہنر مندوں کو عید الائونس کے طو رپر بیس ، بیس ہزار روپے دئیے جائیں تاکہ وہ اپنے گھروں میں راشن ڈال سکیں اور اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل ممبئی: …

Skip to toolbar