Breaking News
Home / پاکستان / حکومت جہاز چارٹر کر کے عید الفطر سے قبل تمام پاکستانیوں کی ملک میں واپسی کو یقینی بنائے‘ شہباز شریف

حکومت جہاز چارٹر کر کے عید الفطر سے قبل تمام پاکستانیوں کی ملک میں واپسی کو یقینی بنائے‘ شہباز شریف

Shahbaz Sharif, brother of ousted Pakistani prime minister Nawaz Sharif, and head of the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N), addresses a press conference after his brother's sentencing, in Lahore on July 6, 2018. Pakistan's former prime minister Nawaz Sharif was sentenced in absentia to 10 years in prison by a corruption court in Islamabad on July 6, lawyers said, dealing a serious blow to his party's troubled campaign ahead of July 25 elections. / AFP PHOTO / ARIF ALI

وزیراعظم آفس، وزارت خارجہ اور ایک چہیتے وزیر کی پرچی پاکستانیوں کی وطن واپسی کےلئے شرط بننا قابل تشویش ہے ‘ صدر (ن) لیگ

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو درپیش تکالیف اور پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی فوری وطن واپسی کے لیے اضافی اور خصوصی پروازیں چلائی جائیں ،حکومت جہاز چارٹر کرے لیکن عیدالفطر سے قبل بیرون ملک پھنسے تمام پاکستانیوں کی وطن واپسی یقینی بنائی جائے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے ساتھ بھیڑ بکریوں کا سلوک بند کیا جائے ،مریض، بزرگ، طلبا، فیملیز اور بچوں سمیت دیگر پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریںوزیراعظم اور وزیر خارجہ کو احساس ہوتا تو اب تک یہ آپریشن مکمل ہو جاتا ،حکومت کی توجہ عوام کی مشکلات حل کرنے کے بجائے تقریروں، تسلیوں اور اپوزیشن کو فتح کرنے پر مرکوز ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کے باہرلمبی قطاریں حکمرانوں کی بے حسی اور پاکستانیوں کی بے بسی کا منہ بولتا ثبوت ہےں،ہر مرحلے پر پاکستان کی مدد کرنے والے پاکستانیوں کو سفاک حالات کے رحم و کرم پر چھوڑنے کی اجازت نہیں دے سکتے ،وزیراعظم عمران خان کی بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے اب کمٹمنٹ کہاں ہے؟ ،حکومت کو یہ احساس بھی نہیں کہ بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے پاس وسائل بھی ختم ہوچکے ہیں ،ان شکایات پر تشویش ہے کہ وزیراعظم آفس، وزارت خارجہ اور ایک چہیتے وزیر کی پرچی پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے شرط بنادی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پرچی سسٹم ختم کرکے فوری جامع حکمت عملی بنائی جائے ،بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے ساتھ یہ رویہ انتہائی قابل مذمت، قابل افسوس اور شرمناک ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar