Breaking News
Home / بزنس / حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان ایس او پیز طے پا گئے، کرایوں میں کمی کا اعلان

حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان ایس او پیز طے پا گئے، کرایوں میں کمی کا اعلان

حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان ایس او پیز طے پا گئے، کرایوں میں کمی کا اعلان

نان اے سی بسوں کے کرایوں میں15، اے سی بسوں کے کرایوں میں 20فیصد کمی ہو گی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹرانسپورٹرز نے حکومت کوایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کرایوں میںبھی کمی کااعلان کردیا، نان اے سی بسوں کے کرایوں میں15جبکہ اے سی بسوں کے کرایوں میں 20فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔

ٹرانسپورٹرز کے نمائندہ وفد نے گزشتہ روز سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد رحمن گیلانی سے مذاکرات کئے جس میں ٹرانسپورٹ کھولنے کی صورت میں ایس او پیز پر عملدرآمد اور کرایوں میں کمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مذاکرات کے دوران ٹرانسپورٹرز نے حکومت کو اپنے تحفظات اور مطالبات سے بھی آگاہ کیا ۔ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کل ( سوموار) سے ٹرانسپورٹ کھول دی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیںبھی اپنی اور اپنے ملازمین کی جانیں عزیز ہیں اور طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوئی کوتاہی نہیںبرتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو ہم بھی کرایوں پر نظرثانی کریں گے۔ مطالبہ ہے کہ ٹول پلازے کی شرح میں 50 فیصد کمی کی جائے، گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس ایک سال کے لئے موخر کیا جائے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar