Breaking News
Home / پاکستان / حکومت آئینی مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں ۔گورنر پنجاب

حکومت آئینی مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں ۔گورنر پنجاب

APP39-24 LAHORE: April 24 –Punjab Governor Ch Muhammad Sarwar addressing a press conference at Governor House. APP photo by Mubarak Ali

اپوزیشن کی پالیسیاں حکومت کیلئے نہیں خود انکے لیے سیاسی خطرہ ہیں .چوہدری سرور

لاہور۔ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف ا ے پی سی بلانے کا شوق پورا کر لیں حکومت آئینی مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں ۔

پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ اپوزیشن کی پالیسیاں حکومت کیلئے نہیں خود انکے لیے سیاسی خطرہ ہیں کیونکہ ان کا ایجنڈا عوامی نہیں ذاتی مفادات کا تحفظ ہے جسکو عوام مستر دکرتے ہیں ‘ تحر یک انصاف جب سے اقتدار میں آئی ہے اپوزیشن اب تک درجنوں آل پارٹیز کانفرنس بلا چکی ہے اور اب بھی اگر اپوزیشن اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ اور احتساب سے بچاﺅ کیلئے اے پی سی بلانا چاہتی ہے توضرور بلا لیں اس کا حشر بھی ماضی کی آل پارٹیز کانفرنس جیسا ہوگا ۔

چوہدری سرور نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی کر پشن اور ناقص پالیسیوں کے نتائج آج بھی قوم بھگت رہی ہے ،ملک کو اربوں ڈالرز کا مقر وض کر نیوالی اپوزیشن جماعتوں کو اپنے دور اقتدار کا حساب دینا پڑ یگا قوم انکو کسی صورت معاف نہیں کر ے گی ۔انہوں نے کہا کہ کورونا بحران کی وجہ سے پاکستان کو معاشی چیلنج کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے مگر اس کے باوجود وفاقی اور پنجاب حکومت نے عوام کو ٹیکس فری بجٹ دیا ہے اور اب بھی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیاجائے ۔

گور نر پنجاب نے کہا کہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں جولائی میں مزید شدت کا خطر ہ موجود ہے اس لیے عوام کو چاہیے کہ وہ آنیوالے دنوں میں کورونا سے بچاﺅ کیلئے حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنائے اسکے علاوہ کورونا سے بچاﺅ کا کوئی آپشن نہیں ۔.

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar