Breaking News
Home / پاکستان / حکمرانوں نے ہر چیز مہنگی اور موت سستی کردی ہے، حکومت ڈرگ مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہے‘ سراج الحق

حکمرانوں نے ہر چیز مہنگی اور موت سستی کردی ہے، حکومت ڈرگ مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہے‘ سراج الحق

حکمرانوں نے ہر چیز مہنگی اور موت سستی کردی ہے، حکومت ڈرگ مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہے‘ سراج الحق

بجلی ، گیس کے بلوں ، تیل اور روز مرہ اشیاءکی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے عوام کی قوت برداشت جواب دے گئی ہے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سرا ج الحق نے کہاہے کہ حکمرانوں نے ہر چیز مہنگی اور موت سستی کردی ہے ۔ ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ بیماروں کو علاج کے بغیر مرنے کے لیے چھوڑ دینے کے مترادف ہے ۔ حکومت ڈرگ مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہے۔ حکمران عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کرانہیں فا قوں مارنے کی تیاری کر رہے ہیں ۔ بجلی ، گیس کے بلوں ، تیل اور روز مرہ اشیاءکی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے عوام کی قوت برداشت جواب دے گئی ہے ۔ معاشی ترقی کے دعویدارو ں نے معیشت تباہ کردی ہے ۔ ترقی کا پہیہ الٹا گھوم رہاہے اور ملک آگے جانے کی بجائے پیچھے جارہاہے مگر حکمران اپنی ناکامی اور نااہلی تسلیم کر نے کو تیار نہیں ۔ نیب کی کارکردگی سے کوئی بھی مطمئن نہیں ۔ اس پر عدالت عظمیٰ کی گواہی کافی ہے ۔ حقیقی احتساب جماعت اسلامی کر ے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثمر باغ میں معززین علاقہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت کے 26 ماہ ناکامی و نامرادی اور عوام کی پریشانیوں میں اضافے کی طویل داستان ہیں ۔ حکومت اپنے ہر وعدے اور دعوے کو بھول چکی ہے ۔ اب تک حکومت عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی ۔ معیشت کو سدھارنے کے خواب دکھانے والوں نے معیشت کو بگاڑ نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ عوام غربت مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں ۔ غریب کے لیے دو وقت کے کھانے کا انتظام کرنا مشکل ہوگیاہے ۔ عام آدمی مشکلات اور مسائل کی دلدل میں پھنس چکاہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت ڈرگ ، شوگر، آٹا اور لینڈمافیا ز کے ہاتھوں یرغمال ہے اور عوام کا استحصال کر رہی ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت احتساب کے نام پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے ۔ اب تو سپریم کورٹ نے بھی گواہی دے دی ہے کہ نیب نے منظور نظر لوگوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دو سال میں عوام احتساب کے نام پر فراڈ کو خوب اچھی طرح سمجھ چکے ہیں ۔ وزیراعظم نے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا نہ اپنے ارد گرد بیٹھے ہوئے وزیروں مشیروں سے ان کی دولت کا حساب لیا ۔

انہو ں نے کہاکہ حقیقی احتساب جماعت اسلامی کرے گی جس کے دامن پرکوئی داغ نہیں اور جس کے کارکن سے لے کر قیادت تک کسی کے کردار پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ۔ انہوںنے کہاکہ ملکی مسائل کا حل صرف نظام مصطفی کے نفاذ اور قرآن و سنت کی حکمرانی میں ہے۔ عوام ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …

پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …

غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے

بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …

سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …

سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …

Skip to toolbar