Breaking News
Home / انٹر نیشنل / حوثی باغیوں کا جیلوں میں قید مخالفین کو کرونا کا شکار کرنے کا انکشاف

حوثی باغیوں کا جیلوں میں قید مخالفین کو کرونا کا شکار کرنے کا انکشاف

حوثی باغیوں کا جیلوں میں قید مخالفین کو کرونا کا شکار کرنے کا انکشاف

قید کیے گئے اپوزیشن رہنماﺅں کوکروناکا شکار بنانے کے لیے متاثرہ افرادکو جیلوں میں بھیجاجانے لگا،ذرائع

صنعاء(ڈیلی پاکستان آن لائن)یمن میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور جبری طورپر اغوا کے بعد قید کیے گئے شہریوں کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جیلوں میں قید مخالفین کو کرونا وائرس کا شکار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

حوثی باغیوں کی طرف سے کرونا کا شکار ہونے والے افراد کو جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی وجہ سے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے قیدی بھی اس وبا کا شکار ہوجائیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن میں اسیران کے اہل خانہ پرمشتمل کمیٹی کی طرف سے ایک بار پھر اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جیلوں میں قید ان کے عزیزوں کی رہائی کے لیے حوثیوں پر دباﺅ ڈالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وبا کی وجہ سے جیلوں میں قید شہریوں کی زندگیوں کو شدید نوعیت کے خطرات لاحق ہوگئے ۔دوسری طرف شہریوں نے الزام عاید کیا کہ حوثی ملیشیا ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جیلوں میں قید مخالفین کو کرونا کا شکار کرنے کے بعد انہیں جان سے مارنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ یمن میں حوثیوں کے قائم کردہ عقوبت خانوں میں قید شہریوں کی رہائی کے لیےاپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور انہیں کرونا کے خطرے سے نجات دلائیں۔شہریوں کا کہناتھا کہ حوثیوں کی طرف سے صنعاءمیں قائم تین جیلوں میں سیکڑوں سیاسی کارکنوں کو قید کیا گیا ۔

اس کے علاوہ ھبرہ اور سینٹرل جیلوں میں بھی بڑی تعداد میں یمنی شہریوں کو قید کیا گیا ہے اور ان میں کرونا پھیلانے کی دانستہ کوشش کی جا رہی ہے۔ حوثی ملیشیا کی جیلوں میں قید یمنی باشندوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے۔ ان میں 12 صحافی، بڑی تعداد میں خواتین، سیاسی اور سماجی کارکن اور انسانی حقوق رضاکار شامل ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar