Breaking News
Home / Uncategorized / حماس غرب اردن کے علاقوں کو اسرائیل کا حصہ بنانے کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی. حسام بدران

حماس غرب اردن کے علاقوں کو اسرائیل کا حصہ بنانے کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی. حسام بدران

دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے رکن حسام بدران نے کہا ہے کہ حماس غرب اردن کے علاقوں کو اسرائیل کا حصہ بنانے کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ فلسطینی اتھارٹی کے جرائم سے قوم تنگ آچکی ہے۔ غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے شہریوں کو بھی پکڑ کر جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کا یہ طرز عمل قطعا ناقابل قبول ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی آفیشل ویب سائٹ کو دیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کی سازشوں کا پوری قوت اور تمام وسائل کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں اسرائیلی دشمن کی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے لیے بھرپور اور تسلی بخش تبادلہ اسیران ڈیل کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ حسام بدران نے کہا کہ غرب اردن اس وقت سنگین خطرات میں گھر چکا ہے۔ پوری قوم کو غرب اردن کو اسرائیل کا حصہ بنانے سے روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ حماس اس حوالے سے تمام ممکنہ وسائل کا استعمال کرسکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ غرب اردن کا الحاق روکنے کے لیے مسلح مزاحمت سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔حماس رہ نما نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا ڈھونگ ہمیشہ ناکام رہا ہے۔ آئندہ بھی ایسا ڈھونگ بری طرح ناکام ہوگا۔ فلسطین پر اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کے لیے پوری قوم کو اپنی صفوں میں اتحاد پیداکرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ غرب اردن کے علاقوں کو اسرائیل کا حصہ بنانے کے لیے امریکا سے حمایت حاصل کرنا اسرائیلی ریاست کی شکست کا ثبوت ہے۔ حالیہ عرصے کے دوران امریکا کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوگیا ہے۔فلسطینی اسیران کی اسرئیلی جیلوں سے رہائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے حماس رہ نما نے کہاکہ ان کی جماعت اور تمام فلسطینی قوتیں اسرائیلی جیلوں میں قید پانے بہن بھائیوں کی رہائی کے لیے ہرسطح پر کوششیں جاری رکھنے کی پابند ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

لاہور: نومبر 22 ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور …

Skip to toolbar