Home / شوبز / حلیمہ سلطان کے بعد ارطغرل بھی پاکستان آنے کے خواہشمند

حلیمہ سلطان کے بعد ارطغرل بھی پاکستان آنے کے خواہشمند

حلیمہ سلطان کے بعد ارطغرل بھی پاکستان آنے کے خواہشمند

صرف 18 دن میں یوٹیوب پر ’ارطغرل غازی‘ کو 10 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے

اسلام آباد: (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی تاریخ کی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں بہادر جنگجو اور سلیمان شاہ کے بیٹے ’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے انجین التان دوزیتان نے بھی جلد پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی۔

ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں قائی قبیلے کے سردار سلیمان شاہ کے بیٹے’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے انجین التان دوزیتان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک اسٹوری شیئر کی۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ اسٹوری میں انجین التان نے پاکستان ٹیلی وژن نیٹ ورک کے نئے ریکارڈ کی تصویر شیئر کی جس کے مطابق صرف 18 دن میں یوٹیوب پر ’ارطغرل غازی‘ کو 10 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

انجین التان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستانیوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ’ارطغرل غازی‘ دیکھنے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

اولاد کو خواتین کی عزت اور احترام سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے، شاہ رخ خان

اولاد کو خواتین کی عزت اور احترام سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے، شاہ رخ …

Skip to toolbar