Home / پاکستان / ‘حلیمہ سلطان’ کو پاکستانی برانڈ کا سفیر مقرر کرنے پرشوبز شخصیات نالاں

‘حلیمہ سلطان’ کو پاکستانی برانڈ کا سفیر مقرر کرنے پرشوبز شخصیات نالاں

پاکستانی فنکاروں کی منافقت ایک بار پھر کھل کر سامنے آئی ہے جب یاسر حسن سمیت متعدد پاکستانی اداکاروں نے ایک موبائل فون کمپنی کی جانب سے پاکستانی اداکاراؤں کی جگہ ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی ہیروئن اسریٰ بلجک (حلیمہ سلطان)کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے پر پھٹ پڑے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کئی پاکستانی اشتہارات میں انڈین شوبزکی کئی اداکارائیں کام کرچکی ہیں لیکن جب سے ترقی کاڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘پاکستان میں مشہور ہوا ہے انکو کسی پل چین نہیں آرہا ہے اور وہ مسلسل اس ڈرامہ پرتنقیدکررہے ہیں.
اداکار یاسر حسین سمیت کئی پاکستانی اداکار ترک ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پرنشر کرنے کے شروع سے ہی مخالف ہیں اور پہلے بھی انہوں نےاس ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ غیر ملکی ڈرامے کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے سے مقامی فنکاروں کو نقصان ہوگا۔
اور اب جب ایک معروف موبائل کمپنی نے ’’ارطغرل غازی‘‘کی مرکزی اداکارہ اسریٰ بلجک کو اپنے موبائل فون کا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کیا ہے تو یاسر حسین نے ایک بار پھر اپنی آواز اٹھاتے ہوئے مقامی اداکاراؤں کی جگہ ایک غیر ملکی اداکارہ کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے پر احتجاج کیا ہے۔ یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اسریٰ بلجک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے سوال پوچھا تھا کہ ’’آپ کو نہیں لگتا کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر پاکستانی ہونی چاہئے؟ نہ بھارتی اور نہ ترک اداکارہ؟‘‘
انہوں نے ایک اور اسٹوری میں پاکستان کی تقریباً تمام بڑی اداکاراؤں اور ماڈلز کے نام لکھ کر کہا ’’کیا ماہرہ خان، صباقمر، سونیاحسین، منال خان، ایمن خان، امر خان، زارا نور عباس، ہانیہ عامر ، ثنا جاوید، یمنیٰ زیدی، ارمینا خان، سارہ اور حرامانی کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر بن سکے؟‘‘
یاسر حسین مزید لکھا کہ پاکستانی اداکاراؤں کو سپورٹ کریں پاکستان زندہ باد۔ اوپر بیان کی گئی لسٹ میں یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اقرا عزیز کا نام نہ لکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اقرا کانام اس لیے نہیں ہے کیونکہ وہ پہلے ہی ایک موبائل برانڈ کی ایمبسیڈر ہے۔
یاسر حسین کے سوالات پر جہاں کچھ مداح ناراض دکھائی دیے، وہیں کچھ نے ان سے اتفاق بھی کیا۔ یاسر حسین کی جانب سے ترک اداکارہ کو پاکستانی برانڈ کی سفیر مقرر کرنے پر برہمی کا اظہار کرنے کی اسٹوریز کو اداکارہ ایمن خان اور منال خان نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔
ایمن خان نے یاسر حسین سے ترک اداکارہ کو پاکستانی برانڈ کی سفیر مقرر کرنے پر اتفاق کیا جب کہ منال خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یاسر درست کہہ رہے ہیں مگر کچھ لوگ انہیں ضرور غلط ثابت کریں گے.
واضح رہے کہ ایک وقت وہ بھی تھا جب پاکستانی چینلز پر زیادہ تر بھارتی اشتہارات چل رہے تھے لیکن اس وقت کسی بھی پاکستانی فنکار میں یہ جرات پیدا نہ ہوئی کہ وہ اس پر ایک لفظ بھی بول سکیں

About Muhammad Imran Khan

Check Also

پاکستان سپر لیگ سیزن کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40رنز سے شکست دیدی

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے اہم میچ میں لاہور قلندرز …

Skip to toolbar