Breaking News
Home / بزنس / حفیظ شیخ سے چینی سفیر یاﺅ جنگ کی ملاقات ،معیشت کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور شراکتیں بڑھانے پر اتفاق

حفیظ شیخ سے چینی سفیر یاﺅ جنگ کی ملاقات ،معیشت کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور شراکتیں بڑھانے پر اتفاق

حفیظ شیخ سے چینی سفیر یاﺅ جنگ کی ملاقات ،معیشت کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور شراکتیں بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ سے پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جِنگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال اور معیشت کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور شراکتیں بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

مشیر خزانہ نے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نبٹنے اور وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے علاج معالجے اور طبی آلات کی فراہمی پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

چینی سفیر نے دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال سے نبٹنے کے لیے چین کی حکومت کی جانب سے پاکستان کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے عز م کا اظہار کیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar