Breaking News
Home / صفحۂ اول / حسن علی کو لطف اندوز ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مکی آرتھر

حسن علی کو لطف اندوز ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مکی آرتھر

حسن علی کو لطف اندوز ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مکی آرتھر

میں قواعد کے مطابق متنازعہ چیزوں پر بیان بازی نہیں کرتا، گفتگو

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ میں حیران ہوں حسن علی کو لطف اندوز ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی کی گزشتہ برس دورہ انگلینڈ کے دوران بنائی گئی ڈانس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ میں قواعد کے مطابق متنازعہ چیزوں پر بیان بازی نہیں کرتا۔مکی آرتھر نے کہا کہ میں حیران ہوں حسن علی کو لطف اندوز ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، حسن علی بے پناہ ٹیلنٹ کے حامل کرکٹر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی ایک اچھے کرکٹر ہیں ، پاکستان کو ان کا خیال رکھنا چاہیے۔واضح رہے کہ حسن علی کی گزشتہ برس دورہ انگلینڈ کے دوران بنائی گئی ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کی ویڈیو بہت تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔اس حوالے سے حسن علی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دورہ انگلینڈ کے دوران وہ شاہین آفریدی اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ گھومنے کے لیے نکلے تھے تو ساتھیوں نے یہ ویڈیو بنائی تھی۔فاسٹ باﺅلر حسن علی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی 20 سیکنڈ کی ویڈیو میں انہیں سڑک کنارے بیٹھے ایک شخص کی ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

لاہور:09 جنوری ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان …

Skip to toolbar