Breaking News
Home / پاکستان / حجرہ شاہ مقیم ،لاک ڈاﺅن کی وجہ سے قرض کی عدم ادائیگی پر نوبیاہتا جوڑے نے بھائی سمیت خودکشی کر لی

حجرہ شاہ مقیم ،لاک ڈاﺅن کی وجہ سے قرض کی عدم ادائیگی پر نوبیاہتا جوڑے نے بھائی سمیت خودکشی کر لی

حجرہ شا مقیم‘شادی پر لیا قرض ادا نہ ہوسکا، نوبیاہتا میاں بیوی اور بھائی نے خود کشی کر لی

21سالہ نوجوان وقاض او 20سالہ ر ناہید کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی‘ لاک ڈاﺅن کے باعث مالی حالات خراب ہو گئے اور قرض ادا نہ ہو سکا

حجرہ شاہ مقیم (ڈیلی پاکستان آن لائن) حجرہ شاہ مقیم ،لاک ڈاﺅن کی وجہ سے قرض کی عدم ادائیگی پر نوبیاہتا جوڑے نے بھائی سمیت خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے قریبی علاقہ بصیر پور کے محلہ غوث پورہ کے رہائشی نوجوان وقاص کی شادی دو ماہ قبل ناہید اختر کے ساتھ ہوئی شادی کےلئے مبینہ طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے قرض لیا گیا جو کہ لاک ڈاﺅن کے باعث مالی حالات خراب ہونے پر ادا نہ ہو سکا جس پر گھر میں اکثر جھگڑا رہتاتھا جس سے تنگ آکر وقاص اور اسکی بیوی نے گندم میں رکھنے والی زہرلی گولیاں کھالیں جن کا ساتھ دیتے ہوئے وقاص کے چھوٹے بھائی اشفاق نے بھی زہرلی گولیاں نگل لیں.

جنہیں مقامی پولیس نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں وہ تینوں دم توڑ گئے ،تین جوان اموات سے علاقہ بھر میں سوگ کی فضا قائم ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar