حادثے کا شکارہونے والے طیارے کو 6نومبر 2019ءکو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کو 6نومبر 2019ءکو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق طیارے کو 6نومبر2019ءکو سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا اوراس کی مدت 5نومبر 2020ءتھی ۔ طیارے کو اڑان کے لئے مکمل فٹ قرار دیا گیا تھا۔