Home / پاکستان / جیل ایکٹ 1894 کا ترمیم شدہ ڈرافٹ 12 مئی تک تیار کر لیا جائےگا‘ وزیر قانون کو بریفنگ

جیل ایکٹ 1894 کا ترمیم شدہ ڈرافٹ 12 مئی تک تیار کر لیا جائےگا‘ وزیر قانون کو بریفنگ

ڈیلی پاکستان آن لائن

لاہور: صوبائی وزیر قانون و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس معنقد ہوا جس میں پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو سہولتوںکی فراہمی کے لئے جامع اصلاحات لا نے کا فیصلہ کیا گیا ،جیلوں سے متعلق موجودہ قوانین اور رولزمیں ترامیم اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ محکمہ جیل خانہ جات کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پریزن ایکٹ 1894 کا ترمیم شدہ ڈرافٹ 12 مئی تک تیار کر لیا جائے گا ،پنجاب پروبیشن و پیرول سروس ایکٹ 2019 کا نوٹیفکیشن کر دیا گیا ۔پیرول بورڈ کی منظوری وزیر اعلی پنجاب نے دےدی ہے اور بورڈ کے ارکان کی نامزدگی کا عمل جاری ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جیلوں کے ریکارڈ کی آٹومیشن اور قیدیوں کی مانیٹرنگ کے لیے جدید مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جسے صوبہ کی سات جیلوں میں فعال کر دیا گیا ہے، دوسرے مرحلے میں اسے مزید 20 جیلوں میں فعال کردیا جائے گا ۔ راجہ بشارت نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق جیلوں کے اصلاحاتی پروگرام کو جلد مکمل کیا جائے،نئی اصطلاحات کا بڑا مقصد قیدیوں کی کردار سازی کرکے انہیں ذمہ دار شہری بنانا ہے،پیرول سروس اورخودمختار محکمے کا قیام پی ٹی آئی حکومت کا اہم اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پیرول کے کام میں آسانی اور پہلے سے موجود پیچیدگیوں کا خاتمہ ہو گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزمان کو سزائے موت سنا دی .

لاہور: 20 مارچ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹر …

Skip to toolbar