جھوٹی خبریں پھیلانے والے سوشل میڈیا کے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کروں گی ‘میرا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نامور اداکارہ میرا نے اپنے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی وارنٹ گرفتاری کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والے سوشل میڈیا کے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کروں گی ۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرتی رہیں کہ کیپٹن نوید اور میرا کے عدالت سے گرفتاری وارنٹ نکل گئے ہیں۔ اداکارہ میرا اپنے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی وارنٹ گرفتاری کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والے سوشل میڈیا کے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کروں گی ۔