Home / پاکستان / جو شخص خود کو بادشاہ کہتا ہے، وہ حقیقی بادشاہ نہیں ہوتا، مریم نواز نے گیم آف تھرونزکی تصویرٹوئٹ کردی

جو شخص خود کو بادشاہ کہتا ہے، وہ حقیقی بادشاہ نہیں ہوتا، مریم نواز نے گیم آف تھرونزکی تصویرٹوئٹ کردی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے ٹوئٹ میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص خود کو بادشاہ کہتا ہے، وہ حقیقی بادشاہ نہیں ہوتا، مریم نواز نے گیم آف تھرونزکی تصویرٹوئٹ کردی۔

تفصیلات کے مطابق نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کے حوالےسے اپنے ٹوئٹ میں ان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص خود کو بادشاہ کہتا ہے، وہ حقیقی بادشاہ نہیں ہوتا، مریم نوازنے گیم آف تھرونزکی تصویرٹوئٹ کردی جبکہ اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بات کسی زندہ یا مردہ شخص کی باتوں سے مشابہت رکھتی ہے، ایسا ہے تو صرف حسن اتفاق ہے۔

دوسری جانب مریم نواز کی طرف سے کئے گئے ٹویٹ پرسوشل میڈیا صارفین اس بات پر تبصرے کررہے ہیں اوراداکار ہارون شاہد نےحکمران جماعت کی حمایت کرتے ہوئے مریم نواز کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شیر جنگل کا بادشاہ ہوتا ہے اور پاکستان مسلم لیگ نون کا مشہور سلوگن ’شیر ہمارا نواز شریف‘ہے۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نےسوال کیا کہ یہاں شیر ہونے کا دعویٰ کون کرتا آیا ہے؟ تو مریم نواز کے اس ٹوئٹ کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں خود کو ہی ٹرول کیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی پورے پاکستان نے دیکھا‘ شہباز شریف

مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی پورے پاکستان …

Skip to toolbar