Home / شوبز / جو اداکار نیک نیتی اور لگن سے کام کرتا ہے اسے کسی سفارش کی ضرورت نہیں پڑتی ‘ قوی خان

جو اداکار نیک نیتی اور لگن سے کام کرتا ہے اسے کسی سفارش کی ضرورت نہیں پڑتی ‘ قوی خان

جو اداکار نیک نیتی اور لگن سے کام کرتا ہے اسے کسی سفارش کی ضرورت نہیں پڑتی ‘ قوی خان

دنیا میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو اپنے لئے اہداف مقرر کرتے ہیں ‘ سینئر اداکارکی گفتگو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر اداکارقوی خان نے کہا ہے کہ جو اداکار نیک نیتی اور لگن سے کام کرتا ہے اسے کسی سفارش کی ضرورت نہیں پڑتی ،دنیا میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو اپنے لئے اہداف مقرر کرتے ہیں اور پھر انہیں حاصل کرنے کےلئے جنون کے ساتھ محنت کرتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں قوی خان نے کہا کہ شوبزمیں کام کرتے ہوئے کئی دہائیاں گزر چکی ہیں لیکن آج بھی محنت کا جذبہ کمزور نہیں پڑا بلکہ اس عمر میںبھی ہر پراجیکٹ میں پہلے سے بڑھ کر محنت کرتا ہوں ۔ قوی خان نے کہا کہ میں صرف شوبزکی بات نہیںکرتابلکہ جس بھی شعبے میں کسی شخص نے دوسروںکے مقابلے میں زیادہ محنت کی ہے اس کے نتائج بھی ویسے ہی نکلے ہیںاور ایک وقت آتا ہے کہ اس کی زندگی میں خوشحالی اور آسودگی کا دوردورہ ہوتا ہے جس سے اسے ماضی کی ساری تھکاوٹ اور مشکلات اسے اچھی محسوس ہونے لگتی ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل ممبئی: …

Skip to toolbar