Breaking News
Home / پاکستان / جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے چیف جسٹس کو خط لکھوں گی ‘ڈاکٹر یاسمین راشد

جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے چیف جسٹس کو خط لکھوں گی ‘ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے ایک، ایک کارکن پر ظلم کاحساب لے گی، انسانیت پر ظلم کرتے شرم آنی چاہیے،ان جانوں کا حساب ہوگا۔انہوں نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پاکستان کے بچے مار ڈالے، میرے پاس مذمت کے لئے الفاظ نہیں ہیں، افسوس کی بات ہے کہ یہ اب ہم سے لاشوں کا پوچھ رہے ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں آج تک ایسا ظلم نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو انسانیت پر ظلم کرتے شرم آنی چاہیے، ان جانوں کا حساب ہوگا، مریم نواز کو شرم آنی چاہیے، وہ کہہ رہی ہیں کہ شاباش پنجاب آپ نہیں نکلے۔ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ ہماری حکومت میں مولانا، بلاول بھٹو اور مریم نواز نے لانگ مارچ کئے، ہم نے تو انہیں نہیں روکا، تحریک انصاف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے ایک ایک کارکنوں پر ظلم کا حساب لے گی، چیف جسٹس کو خط لکھوں گی کہ اس پر جوڈیشل کمیشن بنائے۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …

پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …

غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے

بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …

سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …

سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar