Home / انٹر نیشنل / جنیفر اینسٹن کی انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد 11 ملین ہو گئی

جنیفر اینسٹن کی انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد 11 ملین ہو گئی

نیو یارک: (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی اداکارہ جنیفر اینسٹن کے انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد 1 کروڑ دس لاکھ ہو گئی ہے۔
ہولی وڈ اداکارہ جینیفر اینسٹن مداحوں سے رابطے میں رہنے کیلئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی دنیا میں بھی داخل ہوچکی ہیں، اداکارہ نے انسٹاگرام پر ڈیبیو کرتے ہی اپنے سابق شوہر اداکار و پروڈیوسر جسٹن تھیروکس کو فالو بھی کرلیا.
جینیفر اینسٹن اور جسٹن تھیروکس کی شادی 2015ء میں ہوئی تھی البتہ 2017ء میں ہی ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔
جینیفر اینسٹن نے انسٹاگرام پر پہلی تصویر اپنے قریبی دوستوں اور ساتھی اداکاروں کے ساتھ شیئر کی جسے صرف ایک گھنٹے میں لاکھوں کی تعداد میں لائک کیا گیا، اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو اب تک 11 ملین (ایک کروڑ 10 لاکھ) سے زائد مداح فالو کر چکے ہیں.

About Daily Pakistan

Check Also

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل ممبئی: …

Skip to toolbar