Home / انٹر نیشنل / جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا 100سے زائد خودکش ڈرون خریدنے کا اعلان

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا 100سے زائد خودکش ڈرون خریدنے کا اعلان

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا 100سے زائد خودکش ڈرون خریدنے کا اعلان
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے 100سے زائد دھماکہ خیز مواد سے لدے خودکش ڈرون خریدنے کا اعلان کردیا۔اس ضمن میں بھارتی افواج نے اسرائیل کے ایلبٹ سیکورٹی سسٹمز (ELSEC) اور بنگلور میں الفا ڈیزائن لیڈ جوائنٹ وینچر (JV) سے 100 سے زائد مسلح ڈرون خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ یہ ڈرون بنگلور میں مقامی سطح پر تیار کئے جائیں گےْ۔ انڈین آرمی نے مذکورہ ڈرونز کو اپنے ایمرجنسی پروکیورمنٹ اختیارات کے تحت آرڈر دیا ہے اور اس حوالے سے گذشتہ روز معاہدہ پر دسخط بھی کئے گئے۔ ایلبٹ سیکورٹی سسٹمزکی ویب سائٹ کے مطابق یہ اسکائی اسٹرائیکر ڈرون لاگت میں کم اور صلاحیت میں بہترین ہیں۔ ڈرون کے اندر حالات کا تجزیہ کرنے اور دشمنوں کے حملوں سے بچنے کی صلاحیت موجود ہے اور یہ افواج فضا سے درست ہدف کو نشانہ بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اسکائی اسڑائیکر کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہ کم اونچائی پر پرواز کر سکتا ہے جسے ریڈار پر دیکھنا مشکل ہوگا۔ اسے خودکش ڈرون بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ دھماکہ خیز مواد سے ہدف پر گرتا ہے۔الفا ڈئیزائن کے چئیرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر کرنل(ریٹائرڈ) ایچ ایس شنکرنے میڈیا کو بتایا کہ لانچ سے پہلے ڈرون پر جی پی ایس کی مدد سے ہدف کا مقام بھی تعین کیا جائے گا۔ لانچنگ کے بعد ڈرون بتائے گئے مقام پر پرواز کرے گا اور وہاں پر موجود ٹارگٹ کو ڈوھنڈ کر اس کی اطلاع زمین پر موجود کنڑول روم کو پہنچائے گا ۔کنٹرول روم سے مکمل کلیئرنس ملنے کے بعد ڈرون اپنے ٹارگٹ پر حملہ کرے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے

آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان …

Skip to toolbar