Breaking News
Home / انٹر نیشنل / جنوبی کوریا، کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ

جنوبی کوریا، کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ

جنوبی کوریا، کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ

وائرس کی دوسری لہر کے خدشے کے پیش نظر وہ اس صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کر رہے ہیں،میئر سیول

سیول(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی کوریا کے پانچویں بڑے شہر ڈیجیون میں کورونا وائرس کے نئے متاثرین سامنے آنے کے بعد سماجی فاصلے جیسے سخت اقدامات دوبارہ لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 17 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جو اس مہینے کی سب سے کم یومیہ تعداد بنتی ہے۔ ان میں سے چھ متاثرین باہر کے ممالک سے آئے ہیں۔تاہم حکام ڈیجیون شہر میں نئے متاثرین کی تعداد سے پریشان ہیں۔ یہ شہر دارالحکومت سیول سے جنوب کی جانب 50 میل کی دوری پر واقع ہے۔

عوامی مقامات جیسے میوزیم، سپورٹس ہال اور لایبریریوں میں جمع ہونے پر اب بھی پابندی عائد ہے۔ اس وقت 22 چرچ بھی بند کر دیے گئے ہیں۔فروری میں ملک میں چرچ کو اس وبا کے پھیلا کی بڑی وجہ سمجھا جا رہا ہے، جس میں چھ ہزار لوگ متاثر ہوئے تھے۔سیول کے میئر کا کہنا تھا کہ اس وائرس کی دوسری لہر کے خدشے کے پیش نظر وہ اس صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کر رہے ہیں۔اس وقت حکام ہسپتالوں میں مزید عملے اور بیڈز کی دستیابی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar