Breaking News
Home / پاکستان / جمہوریت اور آئین کے خلاف سازشوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،بلاول بھٹو

جمہوریت اور آئین کے خلاف سازشوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،بلاول بھٹو

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاو ل بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت اور آئین کے خلاف ہونے والی سازشوں پر پی پی پی مزاحمت کرے گی ۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے ھکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں ۔سلیکٹڈ و نااہل حکومت ناکام ہوچکی ہے۔موجودہ حالات میں عملی سیاسی جدوجہد کی ضرورت ہے. کارکن خود کو تیار رکھیں. جلد عوامی جدوجہد کے حوالے سے انہیں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی. کرونا وائرس وبا کے دوران حکومت کی نااہلی مزید عیاں ہو چکی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اٹھارویں ترمیم، این ایف سی اور صوبائی خعد مختاری کے خالف سازشوں کو ناکام بنائے گی .سلیکٹڈ حکمرانوں اور ان کے پیچھے غیر جمہوری عناصر کو نہ فقط بے نقاب کریں گے بلکہ ان کے آگے مزاحمت کی آہنی دیوار بھی بنیں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar