ڈیلی پاکستان آن لائن
مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑا ہونے کی بجائے طرح طرح کی باتیں کی گئیں
لاہور: فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ جلد پاکستان واپس آ کر بہت سے مکروہ چہرے بے نقاب کروں گی ، میں ہمیشہ حق اورانصاف کی بات کرتی ہوں ، میرے مشکل وقت میں فنکار برادری میرے ساتھ کھڑی ہوتی بلکہ الٹا مجھے بارے میں طرح طرح کی باتیں کی گئیں ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ ڈریس ڈیزائنر بی جی نے جو بات کی اس نے مجھے انتہائی رنج دیا اور میں اسے بھلا نہیں سکوں گی ۔ میں بی جی کےلئے یہی دعا کرتی ہوں کہ خدا کی ذات انہیں ہدایت دے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مشکل وقت میں فنکار ایک دوسرے کے کام نہیں آئےں گے تو باہر سے کون ہمارے کام آئے گالیکن اس کڑے وقت میں مجھے پتہ چل گیا ہے کہ کون میر ے ساتھ کھڑا ہے ۔انہوں نے یہاں لوگ منہ پر کچھ بات کرتے ہیں اور پیٹھ پیچھے کچھ کہتے ہیں ،میں جلد پاکستان آﺅں گی اوربہت سے مکروہ چہروں کو بے نقاب کروں گی ۔
Tags #اداکارہ، #میرا، #
Check Also
وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا
وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے 178 ووٹ حاصل کئے. اسلام آباد ، مارچ 06 …