Home / انٹر نیشنل / جرمن اتخابات میں حکومتی جماعت کو شکست، اتحادی حکومت بننے کے امکان

جرمن اتخابات میں حکومتی جماعت کو شکست، اتحادی حکومت بننے کے امکان

جرمنی کے الیکشن میں انگیلا مرکل کی پارٹی کو شکست، اتحادی حکومت بنے گی
برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جرمنی کے الیکشن میں سوشل ڈیموکریٹ پارٹی(ایس پی ڈی)نے سخت مقابلے کے بعد چانسلر انگیلا مرکل کی جماعت کو شکست دے دی ہے۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے وفاقی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی معتدل جماعت ایس پی ڈی نے 26 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ انگیلا مرکل کی قدامت پسند حکمران جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین(سی ڈی یو)کو 24.5 فیصد ووٹ ملے۔دونوں جماعتوں کا خیال ہے کہ وہ اگلی حکومت بنانے کے لیے اپنے اتحاد تشکیل دے سکتے ہیں۔کسی بھی نئی اتحادی حکومت کی تشکیل کے لیے ان جماعتوں کو کئی ماہ کا وقت لگ سکتا ہے اور اس میں چھوٹی جماعتوں گرین اور لبرل فری ڈیموکریٹ (ایف ڈی پی)کا کردار اہم ہوگا۔سیاسی جماعت گرین نے 14.8 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں اور یہ پارٹی تیسرے نمبر پر ہے۔قبل ازیں ابتدائی نتائج سامنے آںے پر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما اولاف شولز نے کہا تھا کہ ان کی جماعت کے پاس حکومت بنانے کا واضح مینڈیٹ موجود ہے۔جب تک نئی حکومت تشکیل نہیں پاتی انگیلا مرکل جرمن چانسلر کے عہدے پر فائز رہیں گی۔الیکشن سے قبل ایگزٹ پولز کے نتائج میں دونوں جماعتوں کے درمیان سخت مقابلے کی پیشگوئی کی گئی تھی تاہم حالیہ نتائج بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar