Breaking News
Home / شوبز / جب تک میرے پرستار چاہیں گے شوبز میں کام کرتی رہوں گی، بشریٰ انصاری

جب تک میرے پرستار چاہیں گے شوبز میں کام کرتی رہوں گی، بشریٰ انصاری

انسان کوغیبت اور حسد سے اپنا دامن بچا کر زندگی گزارنی چاہیے ‘بشریٰ انصاری

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ غیبت اور حسد ایسی بیماری ہے جس سے انسان صرف اور صرف اپنا ہی نقصان کرتا ہے اور اس سے بچ کر بہترین زندگی گزاری جاسکتی ہے۔

ایک انٹرویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ ہمیں غیبت اور حسد جیسی تباہ کرنے والی برائیوں سے اپنے دامن کو بچا کر رکھنا چاہیے ،ان سے بچ کر ہم اپنی زندگی بہتر طریقے سے گزار سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میں نے اپنے پورے کریئر کے دوران کبھی کسی سے حسد نہیں کی اس لئے ہمیں خوش و خرم نظر آتی ہوں ۔

اگر کوئی مجھ سے حسد بھی کرتا ہے تو میں نے کبھی اس کی پرواہ نہیں کی کیونکہ ایسے لوگوں کی منفی شخصیت زیادہ دیر چھپی نہیں رہتی ۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں اس وقت تک شوبز میں کام کرتی رہوں گی جب تک میرے پرستار مجھے سکرین پر دیکھنا چاہیں گے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar