Breaking News
Home / شوبز / جب تک سید نور جیسے ہدایتکار موجود ہیں ہماری انڈسٹری کو زوال نہیں آ سکتا‘ یعقوب نور

جب تک سید نور جیسے ہدایتکار موجود ہیں ہماری انڈسٹری کو زوال نہیں آ سکتا‘ یعقوب نور

جب تک سید نور جیسے ہدایتکار موجود ہیں ہماری انڈسٹری کو زوال نہیں آ سکتا‘ یعقوب نور

فلم ” کنڈی نہ کھڑکا “ ریلیز کےلئے تیار ہے ،سینما کھل گئے تو عید الاضحی پر ریلیز کروں گا ‘ خصوصی گفتگو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نامور فلم پروڈیوسر و اداکار ملک یعقوب نور نے کہا ہے کہ جب تک سید نور جیسے ہدایتکار موجود ہیں ہماری انڈسٹری کو زوال نہیں آ سکتا ، اس وقت فلم انڈستری یقینا مشکل حالات سے دوچار ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ فلم انڈستری ختم ہو چکی ہے ۔

ڈیلی پاکستان آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سید نور نے فلم انڈسٹری کو درجنوں کی تعداد میں کامیاب فلمیں دی ہیں اور آج بھی فلم انڈسٹری کو آباد رکھنے کےلئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جب تک سید نور جیسے لوگ فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں اس وقت تک فلم انڈسٹری کو زوال نہیں آ سکتا ۔

انہوں نے بتایا کہ میری فلم ” کنڈی نہ کھڑکا “ ریلیز کے لئے تیار ہے لیکن بد قسمتی سے کورونا وباءکی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کے باعث اس میں پیشرفت نہیں ہو سکی ۔ اگر حکومت نے عید الاضحی پر سینما کھولنے کی اجازت دی تو میری کوشش ہے کہ اسے ریلیز کروں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے پروڈکشن ہاﺅس کے بینر تلے نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar