Home / پاکستان / جبری گمشدگی کا معاملہ ، سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا جسٹس ر جاوید اقبال کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ

جبری گمشدگی کا معاملہ ، سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا جسٹس ر جاوید اقبال کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ

جبری گمشدگی کا معاملہ ، سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا جسٹس ر جاوید اقبال کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ
جسٹس (ر )جاوید اقبال کو بطور چیئرمن مسنگ پرسنز کمیشن بریفنگ کیلئے طلب کیا گیا تھا، آئی جی سندھ تو قائمہ کمیٹی میں آئے مگر جسٹس جاوید اقبال نہیں آئے،مصطفی نواز کھوکھر

صحت کی وجہ سے جسٹس صاحب کا نہ آنا سمجھ میں آتا ہے،آصف زرداری کی پیشی اور پیپلز پارٹی کی وجہ سے سیکیورٹی رسک کا جواز سمجھ میں نہیں آتا، چیئر مین قائمہ کمیٹی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہریوں کی جبری گمشدگی کا معاملہ ، سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے جسٹس ر جاوید اقبال کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کرلیا ۔

چیئرمن مسنگ پرسنز کمیشن ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال سینیٹ کمیٹی میں پیش نہ ہوئے ،سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے شہریوں کی گمشدگی کے معاملے پر جاوید اقبال کو طلب کر رکھا تھا۔ چیئر مین قائمہ کمیٹی نے کہاکہ جسٹس ر جاوید اقبال کو بطور چیئرمن مسنگ پرسنز کمیشن بریفنگ کیلئے طلب کیا گیا تھا، آئی جی سندھ تو قائمہ کمیٹی میں آئے مگر جسٹس جاوید اقبال نہیں آئے،رجسٹرار نے بتایا کہ جسٹس صاحب اپنی صحت کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہاکہ رجسٹرار نے یہ بھی بتایا کہ آصف زرادری کی پیشی اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جاوید اقبال پیش نہیں ہوئے، صحت کی وجہ سے جسٹس صاحب کا نہ آنا سمجھ میں آتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کی پیشی اور پیپلز پارٹی کی وجہ سے سیکیورٹی رسک کا جواز سمجھ میں نہیں آتا،قائمہ کمیٹی نے جسٹس ر جاوید اقبال کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

پاکستان سپر لیگ سیزن کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40رنز سے شکست دیدی

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے اہم میچ میں لاہور قلندرز …

Skip to toolbar