Breaking News
Home / انٹر نیشنل / جاپان ‘ٹوئٹر کلرکے نام سے مشہور شخص کا 9افراد کو قتل کرنے کا اعتراف

جاپان ‘ٹوئٹر کلرکے نام سے مشہور شخص کا 9افراد کو قتل کرنے کا اعتراف

جاپان ‘ٹوئٹر کلرکے نام سے مشہور شخص کا 9افراد کو قتل کرنے کا اعتراف

سات صنعتی ممالک میں جاپان میں خودکشیوں کی شرح سب سے زیادہ ہے‘ جاپان میں ہر سال 20 ہزار افراد اپنی جان لیتے ہیں

ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) جاپان میں ’ٹوئٹر کلر‘ کے نام سے مشہور ایک شخص نے عدالت میں نو افراد کو قتل کرنے کا جرم تسلیم کر لیا ہے۔ تاہم 29 سالہ تاکاہیرو شیریسی کے وکلا کا مطالبہ ہے کہ اس پر لگائے گئے الزامات کم کیے جائیں کیونکہ متاثرین کو خودکشی کے خیالات آتے تھے اور انھوں نے اپنی رضامندی ظاہر کی تھی۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم پر ریپ کا بھی الزام ہے۔

تکاہیرو شیریشی پر الزام ہے کہ وہ ٹوئٹر کے ذریعے 15 سے 26 سال کی عمر کے افراد سے رابطہ کرتا جو اپنی زندگی ختم کرنے کے بارے میں آن لائن پوسٹ کرتے تھے۔

تکاہیرو شیریشی ان سے کہتا کہ وہ ان کی مدد کر سکتا ہے، حتیٰ کہ ان کے ساتھ مر بھی سکتا ہے۔

اگر ملزم پر قتل کا الزام ثابت ہوتا ہے تو سزائے موت ہو سکتی ہے تاہم ان کے وکیل چاہتے ہیں کہ ان پر عائد کیے گئے الزامات کو کم کیا جائے اور اس کو ’رضامندی کے ساتھ قتل کہا جائے جس کے لیے جاپان میں سزا چھ ماہ سے لے کر سات برس تک ہے۔

ایک مقامی اخبار کے ساتھ انٹرویو میں ملزم نے کہا کہ وہ اپنے وکیلوں سے متفق نہیں اور وہ استغاثہ کو کہیں گے کہ متاثرین کو ان کی مرضی کے بغیر قتل کیا گیا۔

ملزم تکاہیرو شیریسی کو تین برس قبل ایک 23 سالہ لڑکی کے غائب ہونے کے بعد پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ لڑکی نے اپنی جان لینے سے متعلق ٹویٹ کی تھی۔

لڑکی کے غائب ہونے کے بعد ان کے بھائی نے بظاہر ٹوئٹر اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی جس میں ان کو ایک مشکوک ٹوئٹر ہینڈل ملا۔

2017 میں ہالووین کے موقع پر پولیس کو تکاہیرو شیریسی کے گھر سے انسانی اعضا کولرز اور مختلف ڈبوں سے ملے تھے۔

ملزم نے مقامی اخبار کو یہ بھی بتایا کہ اس کو نہیں لگتا تھا کہ وہ پکڑا جائے گا اور اسے اس بات پر فخر تھا کہ وہ اپنے آخری قتل تک پہچانا نہیں گیا۔

سات صنعتی ممالک میں جاپان میں خودکشیوں کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ جاپان میں ہر سال 20 ہزار افراد اپنی جان لیتے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

کسی کو بھی ریاست کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے’ بلاول بھٹو

میونخ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری …

فتنہ الخوارج اسلام سے نابلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں، آرمی چیف

خارجی عناصر اسلام کی غلط تشریح اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، …

چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …

لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز

منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …

نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

Skip to toolbar