Breaking News
Home / شوبز / فحش فلموں کی اسٹار پاکستان میں کیا کررہی ہیں؟ عبایا میں تصاویر وائرل

فحش فلموں کی اسٹار پاکستان میں کیا کررہی ہیں؟ عبایا میں تصاویر وائرل

کائے اساکرا نے لاہور میں سیر کے دوران تاریخی مقامات کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فحش فلموں کی غیر ملکی اداکارہ کائے اساکرا کو لاہور کی کشش پاکستان کھینچ لائی۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر لاہور کی سیر کے دوران تصاویر شیئر کی ہیں۔کائے اساکرا کو بالغوں کی فلم انڈسٹری میں رائے لِل بلیک کے نام سے جانا جاتا ہے، جنھیں حال ہی میں لاہور کی گلیوں اور تاریخی مقامات کی سیر کرتے دیکھا گیا۔کائے اساکرا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لاہور کی سیر کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں انھیں سیاہ برقعے میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے لاہور کی اندرونی گلیوں اور تاریخی مقامات کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔تصاویر میں کائے اساکرا لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کرتے ہوئے بھی دکھائی دیں۔ انہوں نے تاریخی بادشاہی مسجد، لاہور فورٹ، مسجد وزیر خان کا دورہ کیا اور اس موقع پر تصاویر بنوائیں۔اپنی ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے لاہور کی لوکیشن دیتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ چند بکریوں کے بچوں کے ساتھ موجود ہیں اور وہ سردی میں دھوپ سے بھی لطف انداز ہورہی ہیں۔کائے اساکرا کی لاہور آمد کا مقصد تو معلوم نہیں ہوسکا لیکن سوشل میڈیا صارفین نے لاہور میں ان کی سیر کو دلچسپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشرقی اقدار کا پاس کرتے ہوئے اسی کے مطابق خود کو ڈھالا ہوا ہے۔واضح رہے کہ کائے اساکرا ایک 28سالہ جاپانی فحش اداکارہ ہیں، وہ سوشل میڈیا انفلونسر بھی ہیں اور ان کے انسٹاگرام پر 2ملین فالوورز ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

کسی کو بھی ریاست کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے’ بلاول بھٹو

میونخ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری …

فتنہ الخوارج اسلام سے نابلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں، آرمی چیف

خارجی عناصر اسلام کی غلط تشریح اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، …

چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …

لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز

منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …

نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

Skip to toolbar