Breaking News
Home / انٹر نیشنل / جاپان حکومت نے پیدل چلتے ہوئے موبائل فون کی سکرین دیکھنے پر پابندی عائد کر دی .

جاپان حکومت نے پیدل چلتے ہوئے موبائل فون کی سکرین دیکھنے پر پابندی عائد کر دی .

نئے قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ یا سزا نہیں ہوگی .

ٹوکیو ۔ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جاپانی حکومت نے پیدل چلتے ہوئے موبائل فون کی سکرین دیکھنے پر پابندی عائد کر دی۔ پابندی کا اطلاق فی الحال دارالحکومت ٹوکیو کے قریبی شہر یاماٹو میں کیا گیا ہے۔
شہریوں کی بڑی تعداد نے اس نئے قانون کی حمایت کی ہے جس میں بڑی عمر کے علاوہ نوجوان بھی شامل ہیں۔ اکثر لوگ چہل قدمی کے دوران ارد گرد کے ماحول پر غور کرنے کے بجائے موبائل فون استعمال کر تے نظر آتے ہیں.
نئے قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ یا سزا نہیں ہوگی اور اس کا مقصد چلتے ہوئے موبائل سکرین دیکھنے کے خطرات سے آگاہ کرنا ہے۔ یاماٹو کے ریلوے سٹیشن پر اترتے ہی یہ اعلان سنائی دیتا ہے کہ چلتے وقت سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی ہے۔ اپنے فونز اس وقت استعمال کریں جب آپ پیدل نہ چل رہے ہوں۔ ریلوے سٹیشن پر ہر طرف ہدایات درج ہیں جن کے ذریعے اس نئے قانون کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ بینرز پر لکھا ہے کہ سڑک، پارکس یا کسی بھی عوامی مرکز میں پیدل چلتے ہوئے موبائل کی سکرین دیکھنے پر پابندی ہے۔
جاپانی موبائل کمپنی این ٹی ٹی کی تحقیق کے مطابق پیدل چلتے ہوئے موبائل فون دیکھنے والوں میں سے 95 فیصد ایسے افراد ہیں جن کی توجہ سکرین پر مرکوز ہونے کے باعث انہیں سامنے نہیں دکھائی دے رہا ہوتا۔ جس کی وجہ سے حادثات میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar