Breaking News
Home / شوبز / جان کا خوف، اداکارہ صوفیہ احمد مبینہ طور پر ملک چھوڑ کر چلی گئیں

جان کا خوف، اداکارہ صوفیہ احمد مبینہ طور پر ملک چھوڑ کر چلی گئیں

مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں ملنے پر اداکارہ صوفیہ احمد اور انکی بہن مائرہ احمد ملک چھوڑ کر چلی گئیں

صوفیہ احمد کی گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے ایک طبقے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں ملنے پر اداکارہ صوفیہ احمد اور ان کی بہن مائرہ احمد ملک چھوڑ کر چلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ صوفیہ احمد کی گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے ایک طبقے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ ویڈیو میں اداکارہ کو اس طبقے کے بارے میں انتہائی نا زیبا گفتگو کرتے ہوئے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مبینہ طو رپر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی تھیں جس پردونوں بہنیں صوفیہ احمد اورمائرہ احمد کسی دوسرے ملک چلی گئی ہیں ۔ اس حوالے سے متعدد بار صوفیہ احمد سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

لاہور: نومبر 22 ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور …

Skip to toolbar