Home / شوبز / تھیٹر کی معروف اداکارہ و گلوکارہ بالی جٹی کی 24ویں برسی (آج )منائی جائےگی

تھیٹر کی معروف اداکارہ و گلوکارہ بالی جٹی کی 24ویں برسی (آج )منائی جائےگی

تھیٹر کی معروف اداکارہ و گلوکارہ بالی جٹی کی 24ویں برسی (آج )منائی جائےگی

بالی جٹی کی آواز بہت گرج دار اور بلند تھی ،پرستاروںنے ببر شیرنی کا خطاب دے رکھا تھا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھیٹر کی معروف اداکارہ و گلوکارہ بالی جٹی کی 24ویں برسی آج ( پیر) کو منائی جائے گی ۔

بالی جٹی کا اصل نام عنایت بی بی تھااور وہ 1937 میں ساہیوال میں پیدا ہوئیں۔ 1958 میں انہوں نے پنجاب کے لوک تھیٹروں سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور متعدد ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ان ڈراموں میں ہیر رانجھا، سسی پنوں، سوہنی مہینوال، مرزا صاحباں، لیلیٰ مجنوں، شیریں فرہاد، پیر مرادیا، ویر جودھ، سلطانہ ڈاکو، قتل تمیزن اور نور اسلام سرفہرست ہیں۔

ان ڈراموں میں وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کرتی تھیں۔ ان کے گائے ہوئے کئی گانے پنجاب کے لوک گیت بن چکے ہیں۔1967 میں ریلیز ہونے والی ایک پنجابی فلم منگیتر میں انہوں نے منور ظریف کے ساتھ اداکاری کی تھی۔

بالی جٹی کی آواز بہت گرج دار اور بلند تھی جو تھیٹر کی دنیا میں اس کی مقبولیت کا ایک بہت بڑا سبب تھا۔ تھیٹر کے ناظرین نے انہیں ببر شیرنی کا خطاب دیا تھا۔ بالی جٹی 8جون 1996 کو جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل ممبئی: …

Skip to toolbar