توہین عدالت کیس،زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کو جواب جمع کرانے کی مہلت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عدالتی احکامات نظرانداز کرنے پر زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔زرعی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر لیگل مقبول سکھیرا عدالت پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کو ناقص کارکردگی کی بنا پر نوکری سے برطرف کیا گیا، عدالت بینک کے صدر کا تفصیلی جواب داخل کرنے کے لئے مہلت دے۔درخواست گزار ناصر حسین کے وکیل سعد غازی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم امتناعی کے باوجود درخواست گزار نائب صدر زرعی ترقیاتی بینک کو نوکری سے برطرف کردیا گیا، نوکری سے برطرفی عدالتی حکم کی خلاف ورزی اور توہین عدالت ہے۔استدعا ہے کہ عدالت زرعی ترقیاتی بینک کیصدر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔جس پر عدالت نے زرعی ترقیاتی بینک کیصدر کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 3 ہفتوں تک ملتوی کردی۔
Tags #AgriculuralDevelopmentBank #Contempt #DailyPakistan #Justice #LahoreHighCourt #PakistanOnline #SajjidMehmoodBhatti
Check Also
دنیا میں گرم ترین دن کا ریکارڈ رواں ہفتے تیسری دفعہ ٹوٹ گیا، امریکی ادارہ
دنیا میں گرم ترین دن کا ریکارڈ رواں ہفتے تیسری دفعہ ٹوٹ گیا، امریکی ادارہ …