Home / انٹر نیشنل / ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے بعد تحرک خلافت کے کردار ترک لالہ پر سیریز بنانے کا فیصلہ

ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے بعد تحرک خلافت کے کردار ترک لالہ پر سیریز بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد:7جنوری ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سلطنتِ عثمانیہ کے قیام کی جدوجہد اور مسلم امہ کے عروج کے حوالے سے بنائے جانے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی بانی ٹیم کے سربراہ کمال تیکدین نے تحریک خلافت کے مشہور کردار ترک لالہ پرسیریز بنانے کا اعلان کردیا۔ ترک لالہ پر بننے والی سیریز تحریک خلافت پر آگاہی فراہم کرے گی، اس سے پاکستان اور ترکی کے تعلقات میں نئے باب کا اضافہ بھی ہوگا‘۔
ترک ڈرامےارطغرل غازی کی بانی ٹیم کے وفد نے کمال تیکدین کی سربراہی میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تحریکِ خلافت کے مشہورکردار ترک لالہ پر مجوزہ سیریز بنانے پرگفتگو کی گئی۔
کمال تیکدین کی سربراہی میں آنے والے وفد نے پاکستان میں ترک ڈراموں کے نشر ہونے کے اقدام کو قابلِ ستائش قرار دیا۔ کمال تیکدین کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کا وژن اور سوچ ایک ہی ہے، نوجوانوں کو ترقی حاصل کرنے کے لیے تاریخ اور ثقافت سے آگاہی ضروری ہے. انہوں نے بتایا کہ ’ترکی میں ہر سال تیس جون کو ترک لالہ کے احترام میں قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے،
اُن کا کہنا تھا کہ ’ترک ٹیم اس منصوبے میں پیش کیے جانے والے پاکستان کے تعاون سے خوش اور مطمئن ہے‘۔
ترک وفد اور شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی ڈرامے80کی دہائی تک اپنی پہچان آپ تھے، ڈرامہ انڈسٹری کو ثقافت کےفروغ کیلئےکام کی ضرورت ہے کیونکہ مغرب سے مرعوب نوجوانوں کو ثقافتی آگاہی دینا ضروری ہے‘۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی شوبز انڈسٹری معیاری مواد نشرکرے تو نوجوانوں کو مسحور کن مواد کا متبادل فراہم کیا جاسکے گا،جس سے سب کو فائدہ ہوگا، مسلمانوں کا اقتدار سنہری تھا مگر افسوس کہ نوجوانوں کو اس بات کا علم نہیں ہے‘۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ’ایسامواد نشرکیاجائےجس سے پروپیگنڈا عزائم کو ناکام بنایا جاسکے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar