Home / انٹر نیشنل / ترک سفارت کار ولکن بوزکیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس کے لیے صدر منتخب

ترک سفارت کار ولکن بوزکیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس کے لیے صدر منتخب

ولکن بوزکیر کو اقوام متحدہ کے 178 ممبر ممالک نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے منتخب کیا.
واشنگٹن، ( ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک سفارت کار ولکن بوزکیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس کے لیے صدر منتخب کر لیا گیا۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ولکن بوزکیر کو اقوام متحدہ کے 178 ممبر ممالک نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے منتخب کیا اور انہوں نے رواں سال ستمبر میں سالانہ اجلاس کے آغاز پر موجودہ جنرل اسمبلی کے صدر تیجانی محمد بندے سے جنرل اسمبلی کا اقتدار سنبھالنا ہے جس کی مدت ایک سال ہوتی ہے۔
69 سالہ بوزکیرنے 1989ءسے 1992 ءکے درمیان نیو یارک میں ترکی کے قونصل جنرل اور 2005 ءسے 2009 ءتک ترکی کی طرف سے یورپی یونین کے مستقل نمائندے کے علاوہ ترکی کے یورپی یونین کے امور کے وزیر اور یورپ میں ترکی سے الحاق کے لئے اہم مذاکرات کار کے طور پر خدمات بھی انجام دیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

این اے 249: ضمنی الیکشن کا میدان پیپلز پارٹی نے مار لیا

این اے 249: ضمنی الیکشن کا میدان پیپلز پارٹی نے مار لیا غیر حتمی نتائج …

Skip to toolbar