Home / انٹر نیشنل / ترکی کے آپریشن کے جواب میں کرد ملیشیا کی شیلنگ، 10 ترک شہری ہلاک

ترکی کے آپریشن کے جواب میں کرد ملیشیا کی شیلنگ، 10 ترک شہری ہلاک

آپریشن ہمارے کرد بھائیوں کےخلاف نہیں ،دہشت گرد تنظیموں کےخلاف ہے، ترک صدر طیب اردوان
انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکی کے شامی سرحدی علاقے پر کرد ملیشیا کے حملے میں 10 ترک شہری ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شمال مشرقی شام کےکرد ریجن میں ترکی کا فوجی آپریشن جاری ہے جس کے بعد ترکی کے شامی سرحدی صوبے ماردین کے شہر نصیبین پر شامی کرد ملیشیا نے راکٹ حملے کیے ہیں۔ شامی کرد باغیوں کے راکٹ حملے میں 10 ترک شہری ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حملے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب ترک صدر طیب اردوان نے ایک بار پھر آپریشن روکنے کیلئے عالمی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دباؤ کے باوجود شمالی شام میں آپریشن نہیں روکیں گے، مخصوص لوگ جوبھی کہیں ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن ہمارے کرد بھائیوں کے خلاف نہیں ہے بلکہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ہے۔

About Muhammad Imran Khan

Check Also

این اے 249: ضمنی الیکشن کا میدان پیپلز پارٹی نے مار لیا

این اے 249: ضمنی الیکشن کا میدان پیپلز پارٹی نے مار لیا غیر حتمی نتائج …

Skip to toolbar