Breaking News
Home / انٹر نیشنل / ترکی سے جنگجووں کی لیبیا منتقلی روکنے پر مصر کی یورپی ممالک سے مشاورت

ترکی سے جنگجووں کی لیبیا منتقلی روکنے پر مصر کی یورپی ممالک سے مشاورت

ترکی سے جنگجووں کی لیبیا منتقلی روکنے پر مصر کی یورپی ممالک سے مشاورت

مصری وزیرخارجہ کا عالمی رہ نماﺅں کو فون،ر لیبیا میں جنگ بندی کی کوششوں بارے تفصیلات سے آگاہ کیا

طرابلس (ڈیلی پاکستان آن لائن)لیبیا میں جنگ بندی کے حوالے سے مصر کی کوششوں کے بعد باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مصر نے یورپی ممالک سے جنگجوﺅں کی لیبیا منتقلی روکنے کے لیے ترکی پردباﺅ ڈالنے کے لیے مشاورت شروع کی ہے۔

مصر نے لیبیا میں ترکی کے ذریعے جنگجوﺅں کی آمد کے مصر کی قومی سلامتی اور لیبیا کی اندرونی صورت حال پر اثرات پر بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ قاہرہ کی طرف سے یورپی ممالک کے ساتھ بات چیت میں 48 گھنٹے میں لیبیا میں جنگ بندی کی ضمانت حاصل کرنے اور جنگجوﺅں کی پسپائی کی یقین دہانی حاصل کرنےکی کوشش کی جا رہی ہے۔

مصری وزیرخارجہ سامح شکری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس، افریقی یونین کے چیئرمین موسیٰ فقیہ، الجزائر، مراکش، تونس، نیجر، سعودی عرب، امارات اور اردن کے وزرا خارجہ سے ٹیلیفون پر لیبیا کی تازہ صورت حال اور جنگ بندی کی کوششوں پرمشاورت کی۔ مصری وزیرخارجہ نے عالمی رہ نماﺅں سے بات چیت میں لیبی فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان ہونے والی ملاقات اور لیبیا میں جنگ بندی کی کوششوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar