Breaking News
Home / انٹر نیشنل / ترکی سائنسدانوں نے کورونا سے بچاؤ کا برقی ماسک تیار کر لیا.

ترکی سائنسدانوں نے کورونا سے بچاؤ کا برقی ماسک تیار کر لیا.

انقرہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترکی کے طبعی ماہرین نے کورونا وائرس کو تلف کرنے کے لئے برقی ماسک تیار کرنے کا دعوی کیا ہے. یہ ماسک ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد 12 گھنٹے تک جراثیم کو منہ اور ناک کے راستے انسانی جسم میں داخل ہونے سے روکنے کا عمل سرانجام دیتا ہے. برقی ماسک پہننے والے کو ہر قسم کے وائرس سے پاک ہوا ملتی رہتی ہے اور اسے سانس لی9نے میں بھی کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑتا.
اکسارے یونیورسٹی کے طبعی ماہرین کا دعوی ہے کہ ان کا تیارکردہ ماسک وائرس، جراثیم اور نئے کورونا وائرس کو تلف کرسکتا ہے۔ اس طرح کورونا سمیت کئی طرح کے جراثیم اور وائرس کو ختم کیا جاسکتا ہے .ترک طبعی ماہرین نے دملک میں وباء کے پھیلاؤ اور لاک ڈان کے دوران اس ماسک کی تیاری پر کام شروع کیا ہے اور اس کا پہلا نمونہ (پروٹوٹائپ) تیار کیا ہے۔جس میں بطورِ خاص الٹراوائلٹ روشنی کا انتظام کیا گیا ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ الٹراوائلٹ شعاعیں کئی طرح کے وائرس اور جراثیم کو تباہ کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتی ہیں۔ اسی بنا پر انہوں نے ماسک کے اندر بالائے بنفشی روشنیاں لگائی ہیں۔ اس کے علاوہ ماہرین نے ماسک کے اندر چاندی کے اوراق اور پرتیں لگائی ہیں کیونکہ جراثیم کو ختم کرنے میں چاندی کی افادیت بھی صدیوں سے مسلمہ ہے۔ اس طرح یہ ماسک ایک طرح کا برقی فلٹر بن گیا ہے جو وائرس کو جسم میں داخل ہونے سے قبل ہی مارڈالتا ہے. طبعی ماہرین کے مطابق انہوں نے اس ماسک کی آزمائش کی ہے اور پہننے والوں کو الٹراوائلٹ شعاعوں سے بچانے کا کیا انتظام کیا گیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar