Breaking News
Muslim Cemetery in Turkey
Home / دلچسپ و عجیب / ترکیہ میںقبروں کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ

ترکیہ میںقبروں کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترکیہ میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس استنبول گریٹر میونسپلٹی کونسل (آئی بی بی)کے اس فیصلے پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے جس میں اس نے حال ہی میں سال 2025 کے لیے قبرستان کی خدمات کی قیمتوں کے لیے ایک نئی لاگت کی منظوری دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس پر ترک شہریوں کی جانب سے شدید ہنگامی تنازعہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ حکومت نے لواحقین کے ساتھ مرنے والوں کو بھی نہیں بخشا۔ جنازے کی تقریبات اور قبرستان کی فیس کی نئی لاگت استنبول میں یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگی۔ نئی قیمتوں میں تابوت کو دفنانے کی فیس 740 لیرا سے بڑھ کر 1184 لیرا ہو جائے گی اور پتھر کے تابوت کی قیمت 1850 لیرا سے بڑھ کر 3700 ہو جائے گی۔ قبر کو منتقل کرنیکی فیس ایک ہزار 730 لیرا سے 5 ہزار 968 لیرا، دو منزلہ تابوت کی قیمت 6,000 لیرا سے بڑھ کر 12,340 لیرا ہو جائے گی۔جنازے کے ساتھ والی خالی جگہ کی قیمت بھی 34,890 لیرا سے بڑھ کر 55,824 لیرا ہو گئی اور ایک خالی قبر کی قیمت 69,770 لیرا سے بڑھ کر 111,632 لیرا کردی گی ہے۔ایک بچے کے جنازے کے اخراجات اور فیسز میں 60 فی صد اضافے کے بع ایک بچے کے قبر کی جگہ کی قیمت 11,190 لیرا سے بڑھ کر 17 ہزار 904 لیرا کر دی گئی ہے۔غیر مسلم قبرستانوں میں جنازے کی جگہ کی قیمت 850 لیرا سے بڑھ کر 1,360 لیرے ہو گئی ہے اور قبر کے ساتھ والی خالی جگہ کی 8,960 لیرا سے بڑھا کر 14,336 لیرا کردی گئی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …

لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز

منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …

نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

Skip to toolbar