Home / پاکستان / تحصیل آفس سرگودھا میں رجسٹریوں میں بے ضابطگیوں اور بدعنوانیوں پر تین ملازمین معطل

تحصیل آفس سرگودھا میں رجسٹریوں میں بے ضابطگیوں اور بدعنوانیوں پر تین ملازمین معطل

تحصیل آفس سرگودھا میں رجسٹریوں میں بے ضابطگیوں اور بدعنوانیوں پر تین ملازمین معطل

سرگودہا(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحصیل آفس سرگودھا میں رجسٹریوں میں بے ضابطگیوں اور بدعنوانیوں کا نوٹس لیتے ہوئے تین رجسٹری محررز کو معطل کرتے ہوئے تحصیلدار سرگودھا سے رجسٹرار کے اختیارات واپس لے لئے گئے۔ان تین معطل ملازمین میں دو حاضر اور ایک سابق رجسٹری محرر شامل ہیں۔

زرائع کے مطابق تحصیل آفس سرگودھا میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئرشیخ نے آڈٹ رپورٹ میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی پر تحصیل سرگودہا کے دو حاضر اور ایک سابق رجسٹری محررز کو معطل کر دیا ہے جن میں فرخ اعجاز شاہ جونیر کلرک، محمد عباس جونیر کلر ک اور خالد محمود جونیر کلرک شامل ہیں۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر نے آڈٹ ریورٹ میں مالی بدعنوانی وبد انتظامی پر تحصیلدار سلمان کریم خان سے رجسڑار کے اختیارات واپس لے کر جنرل اسسٹنٹ ریونیو ملک اعجاز کو رجسٹرار کے فرائض سونپ دیئے۔ڈپٹی کمشنر نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے تحصیلدار سلمان کریم خان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی سفارش کی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ دوران آڈٹ دونوں حاضر اور سابق تینون رجسٹری محررز پر 94لاکھ روپے کی ریکوری نہ کرنے کے نشاندہی کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ رجسٹری محرروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل آفس میں بے ضابطگیوں اور بد عنوانیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ادراوں میں کرپشن و بدانتظامی کو کسی صورت برادشت نہیں کیا جائیگا۔

#سرگودھا، #تحصیل_آفس، #بدعنوانی، #معطل، #رجسٹری_محرر،

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی واشنگٹن (ڈیلی …

Skip to toolbar