عمران خان کے خلاف 28 ،ایف آئی اے کے ریکارڈ کے مطابق ایک مقدمہ درج کیا گیا،مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع
پولیس کے مقدمات میں سے ایک مقدمہ خارج ہو چکا ہے، 7 مقدمات تفتیش کے مراحل میں ہیں، 20 ٹرائل کورٹ میں زیرِ سماعت ہیں، رپورٹ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئیں۔منگل کو عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں عمران خان کے خلاف اسلام آباد کی حدود میں درج مقدمات کی تفصیلات درج ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق عمران خان کے خلاف 28 جبکہ ایف آئی اے کے ریکارڈ کے مطابق 1 مقدمہ درج کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس کے مقدمات میں سے ایک مقدمہ خارج ہو چکا ہے، 7 مقدمات تفتیش کے مراحل میں ہیں، 20 ٹرائل کورٹ میں زیرِ سماعت ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ بینکنگ کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔رپورٹ آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔
Tags #Cases #Details #FIA #ImranKhan #InspectorGeneralPolice #Islamabad #IslamabadHighCourt
Check Also
پیپلز پارٹئ کے رہنما خورشید شاہ کا نواز شریف کو ہیرو بننے کا انوکھا مشورہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ میاں صاحب …