Breaking News
Home / پاکستان / تحریک انصاف کےپاس جنوبی پنجاب صوبہ بنانےکیلئےاکثریت نہیں،شاہ محمود

تحریک انصاف کےپاس جنوبی پنجاب صوبہ بنانےکیلئےاکثریت نہیں،شاہ محمود

اپوزیشن جماعتوں کی حمایت کے بغیر جنوبی پنجاب صوبےکی تشکیل ممکن نہیں، شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کا الگ صوبہ بنانے کیلئے ہمارے پاس اکثریت نہیں، نواز شریف کے پاس اکثریت تھی، تاہم انہوں نے اس بات کو ترجیح نہیں دی۔
ملتان کے سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحريک انصاف نے مشاورت کے بعد جنوبي پنجاب کو منشور کا حصہ بنايا، ہم نے کوئی جذبات فيصلہ نہيں کيا، پارٹی ميں اتفاق پيدا ہوا تو اسے منشور کا حصہ بنايا گيا، اس فيصلے کو عملی شکل دينے کيلئے 2 تہائی اکثريت چاہيے، پاکستان تحریک انصاف کے پاس 2 تہائی اکثريت نہيں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شريف کے پاس 2 تہائی اکثريت تھی ليکن ترجيح نہيں تھی، پی ٹی آئی بل پر ديگر جماعتوں سے تائيد اور حمايت کی کوشش کرے گی،پی پی ،ن ليگ کے ايم پی ايز، ايم اين ايز معاملے پر ہم نوا بنيں، ہميں کريڈٹ سے غرض نہيں، بھلے آپ لے ليں، ہم اپنے منشور کے مطابق آگے بڑھنا چاہ رہے ہيں، منفی پہلو کے بجائے مثبت پہلو اپنايا جائے، کچھ عناصر کہتے ہيں نہ کريں گے نہ کرنے ديں گے، اس خطے کے لوگ مل کر آگے چليں تو معاملہ آگے بڑھے گا۔
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پيڑ گننے ہيں يا آم کھانے ہيں،لوگ اور ان کے نمائندوں نے فيصلہ کرنا ہے، کچھ لوگوں کی خواہش تھی کہ بہاولپور کو ترجيح دی جائے، مختلف آراء پر بات چيت ہوتی رہی ہے، وزيراعظم کے مشاورتی اجلاس ميں دو رائے سامنے آئی۔ سيکريٹريٹ کا ايک حصہ بہاولپور اور ايک ملتان ميں بنايا جائے گا، ابہام پیدا کیا گیا بہاولپور کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ درست نہیں، دارالخلافہ کہاں ہوگا، فيصلہ منتخب اسمبلی پر چھوڑا جائے گا، آرا کو مدنظر رکھ کر ہی فيصلے ہوتے ہيں، وزيراعظم نے بہاولپور کے حق ميں فيصلہ نہيں ديا، ميں نہيں کہتا طاہر چيمہ يا سميع اللہ جھوٹ بول رہے ہيں، جمہوريت ميں لوگوں کی آرا کو سنا جاتا ہے

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar