تحریک انصاف پاکستان کے عوام کی سیاست اور سیاستدانوں پر امید کا استعارہ ہے ،وزیراطلاعات
عمران خان کی جدوجہد ایک ایسے سماج کی ہے جہاں طاقتور اور کمزور پر قانون کا نفاذ یکساں ہو،چوہدری فواد حسین
اسلام آباد اپریل 25 (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کے عوام کی سیاست اور سیاستدانوں پر امید کا استعارہ ہے ۔
اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کی جدوجہد ایک ایسے سماج کی ہے جہاں طاقتور اور کمزور پر قانون کا نفاذ یکساں ہو، یہ تحریک ابھی جاری ہے اور انشاللہ عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن کر رہے گا۔