Breaking News
Home / انٹر نیشنل / تبت میں 7.1شدت کا زلزلہ، 95افراد ہلاک، 130سے زائد زخمی، متعدد عمارتیں منہدم

تبت میں 7.1شدت کا زلزلہ، 95افراد ہلاک، 130سے زائد زخمی، متعدد عمارتیں منہدم

چین (ڈیلی پاکستان آن لائن )چین کے دور افتادہ ضلع تبت کے دوسرے سب سے بڑے اور مقدس سمجھے جانے والے شہر شگاتسے کے قریب طاقتور زلزلے کے جھٹکے ،منگل کی صبح 7.1شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 95افراد ہلاک اور 130سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تبت کے پڑوس میں نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو اور بھارت کے کچھ حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔چین کے سرکاری ٹیلی ویژن نے زلزلے کے 6 گھنٹے بعد خبر دی کہ تبت میں زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 95 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہوئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی۔چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر (سی ای این سی)کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی جس کی شدت نیپال کی سرحد کے قریب مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 5 منٹ پر محسوس کی گئی۔چین کے خبر رساں ادارے شنہوا نے علاقائی ڈیزاسٹر ریلیف ہیڈکوارٹرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تبت کے خود مختار علاقے ژیزانگ کے شہر ژیگازے میں 6.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں 53 افراد کی موت اور 62 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام زلزلے کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے کانٹی کے مختلف ٹان شپس سے رابطہ کر رہے ہیں۔چین کے محکمہ موسمیات کے مطابق ڈنگری میں درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ (17.6 ڈگری فارن ہائیٹ) کے آس پاس ہے اور شام میں منفی 18 تک گر جائے گا۔تبت کے علاقے میں سب سے اونچی کانٹی تقریبا 62 ہزار افراد کا گھر ہے اور مانٹ ایورسٹ کے چینی حصے میں واقع ہے۔سی ای این سی نے کہا کہ اگرچہ اس خطے میں زلزلے عام ہیں، لیکن منگل کو آنے والا زلزلہ گزشتہ 5 سال میں 200 کلومیٹر کے دائرے میں ریکارڈ کیا جانے والا سب سے طاقتور زلزلہ تھا۔کٹھمنڈو کے علاوہ نیپال میں ایورسٹ کے قریب بلند و بالا پہاڑوں میں لوبوچے کے آس پاس کے علاقے بھی زلزلے اور ضمنی جھٹکوں سے لرز اٹھے۔نیپال کے علاقے نامچے سے تعلق رکھنے والے سرکاری عہدیدار جگت پرساد بھوسل نے اے ایف پی کو بتایا کہ زلزلے کی شدت بہت زیادہ تھی، سب کچھ ہل کر رہ گیا، ہر کوئی الرٹ ہے، لیکن ہمیں اب تک کسی نقصان کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔چینی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بھارت، بھوٹان اور بنگلہ دیش میں بھی محسوس کیے گئے۔نیپال کے سولوخمبو ضلع کے چیف ڈسٹرکٹ افسر انوج راج گھمیرے نے کہا کہ ہم نے بہت طاقتور زلزلہ محسوس کیا، اب تک ہمیں کسی کے زخمی ہونے یا جسمانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے، ہم نے پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو بھی نقصان کے بارے میں معلومات جمع کرنے کے لیے متحرک کیا ہے۔سی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے مرکز سے 5 کلومیٹر کے اندر چند آبادیاں موجود ہیں، جو تبت کے دارالحکومت سے 380 کلومیٹر دور ہے۔نومبر 2023 میں شمال مغربی نیپال میں 5.6 شدت کے زلزلے میں کم از کم 138 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔2015 میں نیپال میں 7.8 شدت کے زلزلے میں کٹھمنڈو کو شدید نقصان پہنچا تھا، اس دوران 9 ہزار افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔2008 میں جنوبی چین کے سچوان صوبے میں زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 70 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …

لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز

منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …

نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

Skip to toolbar