Home / پاکستان / تائیگر فورس لاک ڈاون میں نرمی کے دوران انتظامیہ کی مدد کرے گی.وزیر اعظم عمران خان

تائیگر فورس لاک ڈاون میں نرمی کے دوران انتظامیہ کی مدد کرے گی.وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (ڈٌٰٰیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار کھول رہے ہیں اور شرائط پر عمل کرنے کے لیے عوام کو آگاہ کرنے کی ذمہ داری ٹائیگر فورس کی ہو گی . ،شرائط پر لوگوں نے عمل نہ کیا تو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا،حکومت نے لوگوں کو بھوک سے بھی بچانا ہے اور کورونا وائرس سے بھی محفوظ رکھنا ہے. ٹائیگر فورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا کے اندر ایسی وائرس نکلی جس سے وہ قدم اٹھانے پڑے جو پچھلے 100 سال میں کسی ملک کو نہیں کرنا پڑا . انہوں نے کہا کہ اس وائرس کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کیا گیا تو مسئلے آئے اورہمارے ملک میں سب سے زیادہ مسئلے آئے اور اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے عام آدمی، غریب لوگ، تنخواہ دار اور دیہاڑی دار طبقے پر اثرات پڑے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ جیسے ملک کے وزیراعظم نے رضاکارفورس کی اپیل کی، برطانیہ نے تقریباً ڈھائی لاکھ لوگوں نے رضاکارانہ طور پر خود کو رجسٹرکروایا۔ا نہوں نے کہاکہ اس رضاکار فورس کا مقصد یہ تھا کہ ایک مشکل وقت میں قوم کو ان لوگوں کی ضرورت ہے جو رضاکارانہ طور پر انتظامیہ کی بھی مدد کرسکتے ہیں کیونکہ انتظامیہ کے پاس بھی اتنے وسائل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اکیلے کچھ نہیں کرسکتی اس لیے آپ سب کو جمع کیا۔ رضاکار فورس کے فیصلے کے پیچھے کار فرما عوامل پر بات کرتے ہوئے وزیرآّعظم نے کہا کہ یہ ٹائیگرز کا کام ہوگا کہ مسجد میں جانا ہے تو ان شرائط پر عمل کرنا ہے، اسی طرح دکانیں اور فیکٹریاں کھولیں گے تو کیا شرائط ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ حالانکہ جب ہم فیکٹریاں کھولیں گے تو اس میں ذمہ داری فیکٹری کے منیجر اور دکانداروں کی ہوگی لیکن عوام میں ٹائیگر فورس آگاہی دے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں لوگوں کو بھوک سے بھی بچانا ہے اور کورونا وائرس سے بھی بچانا ہے اس میں توازن کے لیے ٹائیگر فورس کی ضرورت پڑے گی اور آپ نے جا کر آگاہی مہم چلائیں۔ ٹائیگرفورس کو ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس ایک رضاکار فورس ہے، آپ نے پیسے اکٹھے نہیں کرنے ہیں، آپ کو تنخواہ نہیں مل رہی بلکہ جہاد کررہے ہیں اور آپ انتظامیہ کے ساتھ مل کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہوئے ہیں ان کی رجسٹریشن کروانی ہے، انتظامیہ یونین کونسل کے دفتر میں ایک ڈیسک بنائے گی جہاں آپ ان کو رجسٹر کریں گے جبکہ لوگ خود بھی رجسٹر کروا سکتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ ان لوگوں کو رجسٹر کرنے میں مدد کریں جس کے بعد ہم نادرا کے ریکارڈ سے احساس پروگرام کے ذریعے دیکھیں گے کہ واقعی مستحق ہیں تو پھر انہیں احساس کیش کی طرح کیش فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے کہیں بھی ذخیرہ اندوزی دیکھی تو خود کارروائی نہیں کرنی ہے بلکہ انتظامیہ کو بتائیں وہ کارروائی کرے گی

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل ممبئی: …

Skip to toolbar