Breaking News
Home / انٹر نیشنل / بین الاقوامی مارکیٹ میں چینی کرنسی کا تناسب بڑھنے لگا. آئی ایم ایف

بین الاقوامی مارکیٹ میں چینی کرنسی کا تناسب بڑھنے لگا. آئی ایم ایف

چینی کرنسی کا تناسب 2.2 تک جا پہنچا ہے. آئی ایم ایف

واشنگٹن ۔ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں عالمی زرمبادلہ کے ذخائر میں چینی کرنسی آر ایم بی کے تناسب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے،ایم بی آر کا تناسب 2.02 تک جا پہنچا ہے۔ یہ تناسب آسٹریلیائی ڈالر کے1.55فیصد اور کینیڈین ڈالر کے 1.7 فیصد سے زیادہ ہے۔
رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ، نوول کورونا وائرس پھیلنے کے بعد مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے امریکی ڈالر کی ایک بڑی رقم ذخیرہ کر لی تھی۔ آئی ایم ایف کو رپورٹ کئے گئے زرمبادلہ کے ذخائر میں امریکی ڈالر کا تناسب گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی میں 60.8 فیصد سے بڑھ کر 61.9 فیصد ہو گیا ہے۔ امریکی ڈالر کا تناسب بدستور سب سے زیادہ ہے.

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar