Home / انٹر نیشنل / بھارت کے مالدار افراد نجی طیاروں کے ذریعے ملک چھوڑ گئے

بھارت کے مالدار افراد نجی طیاروں کے ذریعے ملک چھوڑ گئے

بھارت کے مالدار افراد نجی طیاروں کے ذریعے ملک چھوڑ گئے

بھارت سے آنے والے تقریبا 8 نجی طیاروں کو برطانیہ میں اترنے کی اجازت ملی،رپورٹ

لندن اپریل 26 (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث مالدار افراد ہزاروں پونڈز دے کر نجی طیاروں کے ذریعے ملک سے چلے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں کورونا کے خطرناک حد تک اضافے کے بعد کئی افراد ملک چھوڑ گئے جبکہ دیگر ملکوں کی جانب سے بھارتی پروازوں پر پابندی کے بعد بھارت کے امیر ترین لوگ نجی طیاروں کے ذریعے برطانیہ پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق سفری پابندیوں کے بعد بھارت سے آنے والے تقریبا 8 نجی طیاروں کو برطانیہ میں اترنے کی اجازت ملی جو تقریبا 70 ہزار پونڈ فی طیارے کی قیمت ادا کر کے پہنچے۔ جن میں سے چار ممبئی، تین دہلی اور ایک پرواز احمد آباد سے آئی۔اس سے قبل 22 اپریل کو بھارت سے لندن کے لیے تقریبا 300 ٹکٹ فروخت ہوئے جنہیں برطانیہ کی سفری پابندیوں کے وجہ سے واپس کر دیا گیا۔ یہ ٹکٹ 11 سو پونڈ فی سیٹ کے حساب سے فروخت کیے گئے تھے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar