Breaking News
Home / پاکستان / بھارت کے ارادے اچھے دکھائی نہیں دیتے، انڈیا خطے کے امن کے ساتھ کھیل رہا ہے. شاہ محمود قریشی

بھارت کے ارادے اچھے دکھائی نہیں دیتے، انڈیا خطے کے امن کے ساتھ کھیل رہا ہے. شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مشرقی لداخ میں چینی اور بھارتی افو اج کی جھڑپ کے بعد بھارت کے ارادے اچھے دکھائی نہیں دے رہے کیونکہ بھارت نے پہلے ہی مقبوضہ کشمیر میں محاذ آرائی کی کیفیت پیدا کی ہوئی ہے بھارت متنازعہ علاقے میں فضائی پٹی بنانے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کے ارادے اچھے دکھائی نہیں دیتے، انڈیا خطے کے امن کے ساتھ کھیل رہا ہے،بھارت کو ڈائیلاگ کا طریقہ اپنا کر معاملہ سلجھانا چاہیے،’بھارت مقبوضہ کشمیر سمیت خطے کے تمام متنازعہ معاملات پربات چیت اور مذاکرات کو ترجیح دے ۔ ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کا نیپال کے ساتھ رویہ بھی درست نہیں ہے۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارت افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ان تمام حرکات سے خطے کا امن دائو پر لگا ہوا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت متنازعہ علاقوں میں تعمیراتی کام ‘سڑکیں اور فوجی بنکرز بنا رہا ہے جو کہ اس کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 1962ء میں اسی علاقے میں چین اور بھارت مابین جنگ بھی ہو چکی ہے جبکہ آج پھر بھارت نے متنازعہ علاقے میں جارحانہ رویہ اپنایا ہے جس سے پورے خطے کا امن خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خواہش ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سمیت خطے کے تمام متنازعہ معاملات کو بات چیت اور مذاکرات کو ترجیح دے لیکن اس بات کا تعین بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتی افواج کے سربراہوں کی ہونے والی میٹنگ کے بعد لگایا جا سکے گا کہ بھارت کے خطے کے امن کو تباہ کرنے کے عزائم کیا ہیں؟۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ بھارتی جارحانہ اور امن دشمن پالیسیوں کا نوٹس لے تاکہ خطے میں کشیدگی کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

لاہور: نومبر 22 ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور …

Skip to toolbar