Breaking News
Home / انٹر نیشنل / بھارت کو اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل کا غیر مستقل ممبر منتخب کر لیا گیا.

بھارت کو اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل کا غیر مستقل ممبر منتخب کر لیا گیا.

یہ آٹھواں موقع ہے جب ہندوستان کو یو این ایس سی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

واشنگٹن، ( ڈیلی ُاکستان آن ٌائن) ہندوستان کو بارہ سال بعد 22-2021 کے لئے ایشیاء پیسیفک زمرے سے اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کا غیر مستقل ممبر منتخب کر لیا گیا۔
اس نشست کے لئے منتظر سات ممالک کے درمیان ، ہندوستان کا 22-2021 کی مدت کے لئے بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔ یہ آٹھواں موقع ہے جب بھارت توسیعی سلامتی کونسل کے لئے چنا گیا ہے۔ چین اور پاکستان سمیت 55 رکنی ایشیا پیسیفک گروپ نے بھارت کی امیدواری کی حمایت کی تھی جس کے پیش نظر اسے بلا مقابلہ منتخب کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن نے ٹویٹ کیا ہے کہ “ممبر ممالک نے بھاری حمایت کے ساتھ 22-2021 کی مدت کے لئے سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست پر ہندوستان کا انتخاب کیا ہے۔ ہندوستان کو 192 ووٹوں میں سے 184 ووٹ حاصل ہوئے۔” بھارت کو امید ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے لئے اپنی آٹھویں میعاد سے مثبت استفادہ کرے گا ، جس کیلئے جاپان ، جرمنی اور برازیل جیسے دوسرے دعویدار بھی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہندوستان کی سلامتی کونسل میں ایک اور میعاد کے تعلق سے ترجیحات اور نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ “عصری حقائق کی عکاسی کے لئے اصلاحی کثیرالجہتی” ہندوستان کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔ سلامتی کونسل کے ہر نئے ممبر کو ڈالے گئے ووٹوں کا دو تہائی جیتنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یعنی اگر تمام 193 ممالک ووٹ دیتے ہیں تو 128 ووٹ لازمی ہیں۔ مندوبین کو فاتح کی تصدیق کے لئے متعدد بار ووٹ دینا پڑسکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے 15 ارکان ہیں۔ ان میں سے پانچ مستقل اور 10 غیر مستقل ممبر ہیں۔ مستقل اراکین امریکہ ، روس ، برطانیہ ، فرانس اور چین ہیں ۔ آدھے غیر مستقل ممبران کا انتخاب ہر سال یکم جنوری سے دو سال کی مدت کے لئے ہوتا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar